news
English

پہلے ہی میچ میں شکست پر احمد شہزاد کی بھی گرین شرٹس پرکڑی تنقید

احمد شہزاد نے اپنی طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟

پہلے ہی میچ میں شکست پر احمد شہزاد کی بھی گرین شرٹس پرکڑی تنقید

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے ہی میچ میں شرمناک شکست پر قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز احمد شہزاد نے بھی گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کے نشتر چلادیئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر طنزیہ ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ کمزور آئرش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم سے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے جارح مزاج بلے باز احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی آپ بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟ 
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کبھی کبھی اپنی طاقت کو آزمالینا چاہئے۔،،

اس سے قبل میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے گرین شرٹس کی شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے، اگر مخالف ٹیم کی جلدی وکٹیں گرالیتے تو میچ کو اپنے حق میں کرسکتے تھے۔،،  
بابراعظم کا کہنا تھا کہ گرائونڈ کو دیکھتے ہوئے 190 رنز کا ہدف ذہن میں رکھا تھا لیکن درمیانی اوورز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے، تاہم اب نظر اگلے میچز جیتنے پر ہے۔،،