news
English

ٹی20 ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہلی بار پاکستانی امپائرذمہ داری انجام دیں گے

احسن رضا 27 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان شیڈول ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔ 

ٹی20 ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہلی بار پاکستانی امپائرذمہ داری انجام دیں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی امپائر بھی پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 
اگرچہ قومی ٹیم میگا ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے میں نام ہو کر وطن واپس آچکی ہے تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا 27 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹوباگو میں شیڈول ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔ 
احسن رضا کا کا یہ تیسرا ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ ہوگا جبکہ اس سے قبل پچاس اوورز کے ایک ورلڈکپ میں بھی وہ بطور امپائر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ 
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائزر کرنے کی سنچری مکمل کی اور ان کے پاس سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی موجود ہے۔