شعیب اختر کے بارے میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وہ چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں
PHOTO: AFP
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹربننے کی مبارکباد دینے کے ساتھ ان پر دلچسپ انداز میں طنز بھی کردیا۔
گزشتہ روز جب مصبا ح الحق کو دونوں ذمہ داریاں سونپی گئیں تو شعیب نے ٹویٹ کیا کہ ’ مصباح الحق آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی صورت میں دہری ذمہ داری مبارک ہو۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ کو اس کے ساتھ بورڈ کا چیئرمین کیوں نہیں بنایا گیا‘۔ بعد میں شعیب نے وضاحت کی کہ وہ صرف مذاق کررہے تھے۔
واضح رہے کہ خود شعیب اختر کے بارے میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وہ چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔