news
English

شعیب اختر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے

شعیب اختر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا فوٹو: اے ایف پی

سابق پیسر شعیب اختر نے آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں ناکامی پر کپتان بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے، شعیب نے سوشل میڈیاپر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کپتانی کا دباؤ ہوتا ہے لیکن بابر کو آغاز ہی میں اتنا زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہیے، آخرکار وہ ہمارا اسٹار پلیئر ہے، اسے یہاں بہت کچھ سیکھنا ہے۔