news
English

سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز علیم ڈار کے نام

علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے

سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز علیم ڈار کے نام فوٹو: اے ایف پی

 پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔‏ علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

اس کے علاوہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے، روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔ علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اپنے گھروالوں، دوستوں اور مداحوں کا بہت مشکور ہوں جو ہر وقت میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔