جب بابر اعظم، فخر زمان کی طرح میچ وننگ سنچری اسکور کرے گا تو میں اس کے بارے میں ٹویٹ کرنے والا پہلا شخص ہوں گا، سابق پیسر
قومی ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابراعظم جب میچ وننگ اننگز کھیلے گا تو اس کیلئے بھی ٹویٹ کروں گا، محمد عامر سے استفسار کیا گیا کہ وہ اکثر ویرات کوہلی کی سنچریوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہیں لیکن بابراعظم کی کامیابیوں کے بارے میں کم ہی بات کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم، فخر زمان کی طرح میچ وننگ سنچری اسکور کرے گا تو میں اس کے بارے میں ٹویٹ کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔،،
تفصیلات کے مطابق مقامی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں، ایک مداح نے عامر سے سوال کیا کہ وہ اکثر کوہلی کی سنچریوں کے بارے میں ٹویٹس کرتے ہیں لیکن بابر کی کامیابیوں کے بارے میں کم ہی ٹویٹ کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟
اس پر محمد عامر نے واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوہلی کئی سالوں سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں، میں نے کئی سال پہلے کہا تھا کہ ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دے گا اور آج سارا منظر نامہ آپ کے سامنے ہے۔،،
محمد عامر نے کہا کہ "کیونکہ ویرات میرے پسندیدہ پلیئر ہیں، آپ میری 2017ء کی ٹویٹس دیکھ سکتے ہیں تب بھی میں ان کے بارے میں ٹویٹ کرتا تھا کیونکہ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیہیں اور واقعتا ایک شاندار کرکٹر ہیں۔،،
انہوں نے مزید کہا کہ جب بابراعظم، فخر زمان کی طرح میچ وننگ سنچری اسکور کرے گا تو میں اس کے بارے میں ٹویٹ کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بابراعظم کی کارکردگی پر ان کی تنقید کا مقصد کوئی دشمنی نہیں بلکہ کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر دھیان دینا ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ 'ہم یہاں بابر پر تنقید نہیں کرتے، ہم اسے کھیل کے تکنیکی نکات سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔،،
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس سے نفرت کرتے ہیں، جب ہم کھیل میں کوئی کمی دیکھتے ہیں تو تنقید بھی کرتے ہیں۔ ہم اندھے پرستار نہیں ہیں، ہم کرکٹ پر مبنی حقائق پر بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔،،