عارف یعقوب نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں 177 رنز دے کر10 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہر شعبے میں ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت افراد آتے رہتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال عارف یعقوب ہیں جنہوں نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ کے حلقوں میں لیگ اسپنر عارف یعقوب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان کو ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ مل گیا ہے جس نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں لے کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔
ایس این جی پی ایل (سوئی نادرن گیس پائپ لائنز) کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر عارف یعقوب نےپریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔
لیگ اسپنر عارف یعقوب اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ہی 10 وکٹیں لینے والے اہم بولر بن گئے۔ ایس این جی پی ایل کے عارف یعقوب نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔ عارف یعقوب نے اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی 21 وکٹیں لی تھیں۔
ایس این جی پی ایل نے عارف یعقوب کی بولنگ کی بدولت پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں کامیابی حاصل کی جس نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
پہلی اننگز میں 107رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں ٹیم پی ٹی وی 189 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایس این جی پی ایل نے 83 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔