news
English

صبح میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا، مکی آرتھر

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ صبح میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ آج بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے

صبح میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا، مکی آرتھر PHOTO: AFP

مکی آرتھر کی تھپکی فخرزمان کیلیے ڈبل سنچری کا محرک بن گئی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ صبح میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ آج بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے،انھوں نے گرائونڈ میں چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلیے نیک شگون ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں۔