news
English

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اسٹیو اسمتھ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جون سے امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے کینگروز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ 
مچل مارش، جو کہ گزشتہ ایک سال سے عبوری بنیادوں پرآسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، اب انہیں باضابطہ طور پر اس تجربہ کار اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جس کا مقصد جون سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیے دوسرا مینزٹی 20 ٹائٹل جیتنا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے گذشتہ روز ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے ایشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے کینگروزکے بولنگ اٹیک کو استحکام ملے گا۔ 
آسٹریلیا کا ورلڈکپ اسکواڈ: 
کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنراور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل بھارت، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کرچکی ہیں۔