بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم ایوب سے افسوس کا اظہار کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے غلطی سے رن آؤٹ کرانے پر اپنے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ کے دوران غلط فہمی کی وجہ سے بابراعظم اور صائم ایوب کی مضبوط پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔
نویں اوور میں 91 رنز کے مجموعی اسکور پر بابراعطم کی جانب سے غیر ضروری رن لینے کی کوشش کے نتیجے میں صائم ایوب کی وکٹ گنوا بیٹھے جو زلمی کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔
میچ کے بعد تقریب میں بابر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم ایوب سے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور پارٹنرشپ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی جس پر میں نے صائم سے معذرت کی ہے۔