بابر اعظم نے جمعرات کےروز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید ٹی 20 ریکارڈز اپنے نام کیے۔
بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں مزید اعزازات اپنے نام کرلیے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 ہزار سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی 20 میں اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں بھی دیگر کپتانوں سے بازی لے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ لندن کے اوول گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں بابراعظم بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ایسے واحد کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جنہوں نے انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کی 109 اننگز میں 4037 رنز بنارکھے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر بابراعظم براجمان ہوگئے ہیں جنہوں نے 112 اننگز میں 4023 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما 143اننگز میں 3 ہزار 374 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں 36 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز:
- ویرات کوہلی - 4037 رنز (109 اننگز)
- بابر اعظم - 4023* رنز (112 اننگز)
- روہت شرما - 3974 رنز (143 اننگز)
بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے ایسے واحد کپتان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے 2500 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔ اس کارنامے نے انہیں نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی بلکہ ایک ایسے لیڈر کے طور پر بھی ممتاز کیا ہے جو مسلسل اپنی ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ 29 سالہ بابراعظم نہ صرف بلے کے ساتھ ایک غالب قوت ہیں بلکہ مختصر فارمیٹ میں ایک زبردست کپتان بھی ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف، جسے پاکستان نے 2-1 سے جیتاتھا اس میں، بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا اور سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بھی بن گئے۔ ان سے قبل یہ اعزاز یوگنڈا کے برائن مسابا کو حاصل تھا۔
کپتان کے طور پر سب سے زیادہ ٹی20 فتوحات:
- بابر اعظم: 46 فتوحات (80 میچز)
- برائن مسا با: 44 کامیابیاں(56)
- اصغر افغان: 42 بار جیت(52)
- ایون مورگن: 42 فتوحات(72)