news
English

آسٹریلیا سے شکست: عماد وسیم نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا  

بابراعظم2019 کے بعد سے پاکستان کو کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف فتح دلوانے میں ناکام رہے ہیں، عماد وسیم

آسٹریلیا سے شکست: عماد وسیم نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کپتان بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے نشاندہی کی کہ سال 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے پاکستان کو میچ جتوایا تھا، اس کے بعد سے وہ کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے میں ناکام رہے ہیں، یہ تنقید نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے دوران مقابلوں میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے لیکن یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پرفارم کرکے آپ اپنی قابلیت کا ثبوت دیتے ہیں۔ 
عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز ہیں، ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ وکٹ پر کھڑے ہوکر ٹیم کو فتح دلوائیں اور جب وہ ایسا نہیں کرتے تو ظاہر ہے کہ پھر سوالات تو اٹھیں گے۔ 
قبل ازیں آل راؤنڈر نے بابراعظم سے اپنے تعلقات کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ ہمارے درمیان کسی قسم کی کوئی دشمنی ہے۔