news
English

بابراعظم اورمحمد رضوان کی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں جگہ برقرار

ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک قابل ذکر تبدیلی آئی ہے، جہاں آسٹریلیا کے مارکس اسٹونیس نے محمد نبی سے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی کی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

بابراعظم اورمحمد رضوان کی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں جگہ برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ 
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین لی، جس کے بعد مارکوس اسٹوئنس ایک درجہ بہتری کے ساتھ بہترین بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد نبی تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 
سری لنکا کے ونندو ہاسارانگا ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن 2 درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ 
بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھ پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 
سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور افغانستان کے راشد خان ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پرموجود ہیں۔ 
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجہ تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 
بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف 6 درجہ ترقی کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے ہم وطن گداکیش مورتی 16 درجہ ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 
بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ فور پوزیشنز برقرار ہیں جن میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تیسری اور محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 
بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ پانچ درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران آٹھ درجہ بہتری کے ساتھ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔