news
English

کئی ٹی 20 ریکارڈز توڑنے کے بعد بابراعظم کی نگاہیں نئے اہداف پر

بابر اعظم آئرلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ریکارڈ بُک دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہیں۔

کئی ٹی 20 ریکارڈز توڑنے کے بعد بابراعظم کی نگاہیں نئے اہداف پر

پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم 10 مئی سے شروع ہونے والی آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہیں۔ 
بابراعظم متعدد سنگ میل عبور کرنے کی منزل پر کھڑے ہیں اور ان کی نگاہیں نئی بلندیوں پر مرکوز ہیں۔ صرف ایک فتح انہیں سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بنا دے گی، جس سے یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، جنہوں نے بطور کپتان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 44 فتوحات حاصل کیں۔ بابر اس وقت مسابا کے ساتھ بحیثیت کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 44 فتوحات کے ساتھ برابر ہیں۔ 

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20  انٹرنیشنل جیتنے والے کھلاڑی: 
بابر اعظم: 44 فتوحات (76 میچز)
برائن مسابا: 44 فتوحات (56 میچز)
اصغر افغان: 42 فتوحات (52 میچز)
ایون مورگن: 42 فتوحات (72میچز)
مزید برآں، بابراعظم فی الحال 76 میچوں کے ساتھ، تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جب وہ 10 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیم پاکستان کی قیادت کریں گے تو بابر فنچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ  ٹی 20 میچز میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔ 
بیٹنگ کے محاذ پر، بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔ انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے اپنے نام 3823 رنز کرکھے ہیں جس کے ساتھ، وہ ویرات کوہلی اور روہت شرما سے ذرا سا پیچھے ہیں۔ بابر آئرلینڈ کے خلاف سیریز کو کوہلی کے ریکارڈ پر موجود خلا کو ختم کرنے کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں، انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 215 رنز درکار ہیں۔ بابراعظم کے لیے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ان کا مقصد ہندوستانی بیٹنگ کے ماہر کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام لکھنا ہے۔ 
ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز: 

ویرات کوہلی: 4037 (109 اننگز)
روہت شرما: 3974 (143اننگز)
بابر اعظم: 3823 (107اننگز)