news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024: کپتان بابر نے بیٹنگ لائن اپ کے بارے میں بتادیا

پاکستان ورلڈ کپ 2024 میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024: کپتان بابر نے بیٹنگ لائن اپ کے بارے میں بتادیا

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کے بارے میں بتادیا، کہتے ہیں میں کبھی اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا، میرا فوکس ہمیشہ اس پر ہوتا ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے اور میچ کیسے جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیم کیلئے بہتر ہوتا ہے ہم وہ پلان کرتے ہیں، کسی کا بیٹنگ نمبر فکس نہیں ہے، صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتے ہیں، بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کر پایا جیسی اس سے امید تھی میں اب بھی یہ کتا ہوں کہ صائم ایوب گیم چینجرہے لیکن اسے وہ اننگز اب تک نہیں ملی جس کی ضرورت تھی۔،، 
تفصیلات کے مطابق ڈیلاس میں میڈیا سے بات چیت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، پہلا ٹارگٹ ٹیم کو میچ جتوانا ہوتا ہے، میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، میں کبھی اپنے ریکارڈز نہیں دیکھتا۔،، 
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔،، 
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے حالات میں کھیلا ہے، بیٹر انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے۔ وارم اپ میچ نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی آرہے ہیں۔،، 
انہوں نے کہا کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ کا اتنا بڑا ایونٹ ہورہا ہے اس لیے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں مل رہا یا وہ نہیں مل رہا، ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے۔،، 
میگا ایونٹ میں اب تک ہونے والے میچز کا تجزیہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہاں پر ہائی اسکورنگ میچز نظر نہیں آرہے، ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں پہلے کھیل چکے ہیں اس لیے انہیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے، شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں۔،،
بابراعظم نے کہا کہ مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کار آمد ہوتا ہے، امید ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو سوٹ کریں گی۔ کرکٹرز کے ساتھ اپ اینڈ ڈاؤن چلتا رہتا ہے، ہم اس کو سپورٹ کریں گے، پلیئرز کو جتنا سپورٹ کرتے ہیں اس کا فائدہ ٹیم کو ہی ہوگا، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے کسی پلیئرز کا اگر برا دن ہے تو اسے کوور کرتے ہیں اور اعتماد دیتے ہیں تاکہ وہ اگلے میچ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرسکے۔،، 
پاکستان اور امریکا کے درمیان شیڈول میچ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہوم کنڈیشن ہے، اس کو یہاں کے گراؤنڈز کے بارے میں معلوم ہے، لیکن مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، یہاں فاسٹ بولرز اچھا پرفارم کررہے ہیں اس لیے مجھے اپنی فاسٹ بولنگ پر بھروسہ ہے۔،، 
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ورلڈ کپ امریکا کے ساتھ میچ سے شروع ہورہا ہے، اب تمام سینیئر پلیئرز کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔،،