بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن کے قریب ہیں اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنزبنانے کی دوڑ میں بھارتی بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 26 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 32 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کے 29 سالہ کھلاڑی اب بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے بعد 4000 رنز بنانے والے 2 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے سے صرف 13 رنز کی دوری پر ہیں۔
ویرات کوہلی 4037 رنز اسکور کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بابر اعظم 3987 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، روہت شرما 3974 رنز اسکور کرکے تیسرے جب کہ پال اسٹرلنگ 3589 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم کو معین علی نے آؤٹ کیا ۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 32 رنز بنائے، تاہم پاکستان یہ میچ ہارگیا۔