news
English

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

بابر اور رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپننگ جوڑی جاری رکھیں گے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔ 

پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز  بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

بابر اعظم نے اس موقع پر مڈل آرڈر میں صائم ایوب اور محمد حارث جیسے کھلاڑیوں کے ابتدائی نمبروں پر کھیلنے کے امکان کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس سوال پر کہ کیا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپننگ جوڑی کے ساتھ تجربہ کرنے کا کوئی منصوبہ ہے؟

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ٹیم محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ جوڑی کے طور پر شراکت داری جاری رکھے گی۔

ہماری اپنی اوپننگ جوڑی کے ساتھ فی الحال کوئی نیا تجربہ کرنے کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم، رضوان کے ساتھ اپنی ابتدائی شراکت کو جاری رکھیں گے۔ اس کے بعد، ہم فیصلہ کریں گے کہ کون سا کھلاڑی بیٹنگ آرڈر میں کس نمبر کے لیے موزوں ہے۔ ہم آج رات پریکٹس کے بعد پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔

 بابر اعظم نے کہا کہ ان نوجوانوں کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اتنا کہتے ہیں کہ ہمیں پلان بتائیں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کیا ضروری ہے۔