news
English

بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور سرفراز احمد 5 فروری کو مدِمقابل ہوں گے

بگٹی اسٹیڈیم میں 5فروری کو بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور سرفراز احمد 5 فروری کو مدِمقابل ہوں گے

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن کے پیش خیمہ کے طور پر، بلوچستان حکومت کے تعاون سے مذکورہ ایونٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔

بگٹی اسٹیڈیم میں 5فروری کو بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد 5 فروری کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اس نمائشی میں بابر اعظم ٹیم یلو اور سرفراز احمد ٹیم پرپل کے کپتان ہوں گے۔

بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی اور وہاب ریاض بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بابر اعظم کی ٹیم میں محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔