news
English

بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا

بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا فوٹو: اے ایف پی

 بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، پہلے ہی ہمارے کھلاڑی 6 ماہ سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلے،اگر وہ 14 روز ہوٹل کے کمروں میں محدود رہے تو پھر انھیں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلیے صرف ایک ہفتہ ہی میسر آئیگا۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل نامیل راجاپکسے نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کی مشاورت سے اس معاملے کا مناسب حل نکالیں۔