news
English

بنگلادیش نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی

ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، بی سی بی

بنگلادیش نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی فوٹو: اے ایف پی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی نے بنگلا دیشی بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، اس لیے پنک بال کے بجائے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع برنی نے کہا کہ شائقین کی دلچسپی اور میدان میں رونقیں بڑھانے کیلیے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بنگلا دیشی ٹیم اس کیلیے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔