بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا
PHOTO: Twitter/ACC
والا لمپور: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے، بنگلا دیش کی جانب سے خدیجة الکبریٰ اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔