news
English

باسط علی کابھی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کےلیے اپنی آئیڈیل پاکستانی ٹیم کااعلان

پاکستان کے سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے منتخب کردہ آئیڈیل اسکواڈ سے باہر کر دیا۔

باسط علی کابھی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کےلیے اپنی آئیڈیل پاکستانی ٹیم کااعلان

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے جون سے امریکا میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے آئیڈیل پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے 15 رکنی اسکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولرمحمد عامر کو اسکواڈ سے باہر رکھا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے اظہارِخیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے تشکیل دیا گیا آئیڈیل پاکستانی اسکواڈ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان بیٹر محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا۔
 
اس سے قبل سابق کرکٹرز وقار یونس، سلمان بٹ اور بازید خان نے بھی اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔ تینوں سابق کرکٹرز نے عامر جمال اور اسپن ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں اسامہ میر اور ابراراحمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا۔  
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں محمد عامر4 میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کرسکے تھے، تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ باسط علی کی جانب سے عامر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ ان کی پرفارمنس کے بجائے باسط علی کی ذاتی پسند ہوسکتی ہے کیونکہ باسط علی ماضی میں بھی عامر کے ماضی کو حوالہ بنا کر کئی بار منفی اظہارِخیال کرچکے ہیں۔ 

باسط علی کا تشکیل دیا گیا 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ: 
کپتان بابراعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور مسٹری اپسنر ابرار احمد۔ 
سابق کرکٹر نے ریزو کھلاڑیوں میں محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو رکھاہے۔