news

آئی پی ایل: آخری لمحوں میں دستبردار ہونیوالے پلیئرزکیخلاف کارروائی ہوگی

آئی پی ایل کی متعدد فرنچائزز نے ٹورنامنٹ سے عین قبل دستبردار ہونے والے بعض غیرملکی کھلاڑیوں کے اپنے معاہدوں کے لیے عزم اور احترام کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی پی ایل: آخری لمحوں میں دستبردار ہونیوالے پلیئرزکیخلاف کارروائی ہوگی

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل سے آخری لمحات میں دستبردار ہونیوالے غیرملکی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ آئی پی ایل کی متعدد فرنچائزز نے آخری لمحات میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونیوالے بعض غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ نئے معاہدے کرنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کرترے ہوئے ٹورنامنٹ سے عین قبل دستبردار ہونے والے چند غیرملکی کھلاڑیوں کے اپنے معاہدوں کے لیے عزم اور احترام کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔   
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے جو آخری لمحات میں اچانک دستبردار ہو جاتے ہیں، جس سے فرنچائزز کے لیے آگے بڑھنے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی متعدد فرنچائزز نے آخری لمحات میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے بعض غیرملکی کھلاڑیوں کے اپنے معاہدوں کے لیے عزم اور احترام کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
اس حوالے سے جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور وینندو ہسارنگا جیسے کھلاڑیوں کو مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس خدشے کا ظہار کیا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی دستبرداری اکثر نیلامی کے دوران کم بولیاں ملنے کی وجہ سے عمل میں آتی ہے تاہم ان کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے ان کے دستبردار ہونے کی وجوہات میں ذاتی مسائل سے لے کر انجریز تک کا بہانہ پیش کیا جاتا ہے۔ 
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق "جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور وینندو ہسارنگا جیسے کھلاڑیوں نے ماضی میں مختلف مواقع پر آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کے بعد کم بولی ملنے کی وجہ سے آئی پی ایل انتظامیہ کے خدشات بڑھ گئے تھے۔
بی سی سی آئی اور آئی پی ایل فرنچائز کے سی ای اوز کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ توقع ہے کہ اس میٹنگ میں ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا۔ پچھلی میٹنگنز کے برعکس، آئندہ ہونے والا اہم اجلاس کھلاڑیوں کے عزم کو یقینی بنانے اور فرنچائزز کے خدشات کو جامع طریقے سے حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔