news
English

بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزسیمی فائنل کھیلیں گے، جےشاہ

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل سے پوچھا گیا تھا کہ کونسی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کی مضبوط دعویدار ہوں گی۔

بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزسیمی فائنل کھیلیں گے، جےشاہ

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل جے شاہ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ تاہم جے شاہ نے پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل کی لائن اَپ میں بھی شامل نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹاپ فور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا نام بتادیا۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری نے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے حوالے پیشگوئی کی، تاہم انہوں نے پاکستان کو ٹاپ فور میں شامل نہیں کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گی کیونکہ ان کے پاس مختصر فارمیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رہی ہے۔ 
میگا ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے کی ٹاپ 2 ٹیمیں پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیوریاک میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں 17 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان، انگلیںڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ان وارم اپ میچز کا حصہ نہیں ہوں گی۔