news
English

لاہور قلندر کے بین ڈنک پی ایس ایل کیلیے کراچی پہنچ گئے

ڈیوڈ ویسا، ڈین ولازاور تمیم اقبال کی آمد بھی جلد متوقع

لاہور قلندر کے بین ڈنک پی ایس ایل کیلیے کراچی پہنچ گئے فوٹو: پی سی بی

لاہور قلندر کے بین ڈنک پی ایس ایل فائیو کےمیچز میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے لاہور میں کھَیلے گئے میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندر کو وننگ ٹریک پر لانے میں اہم کردار اداکیاتھا۔

ڈیوڈ ویسا، ڈین ولازاور تمیم اقبال کی آمد بھی جلد متوقع ہے۔ بن ڈنک کو اڑتالیس گھنٹوں کے قرنطینہ اور کوویڈ ٹیسٹنگ مرحلے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ11 نومبر کو کھیلا جائے گا،اگلے روز لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں باہمی مقابلے میں تیاریوں کی جانچ کریں گی۔

قائداعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرز تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر اسکواڈز کو جوائن کریں گے،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندر کے سمت پٹیل نے جمعے کو ہی کراچی پہنچنے کے بعد خود کو 2 یوم کیلیے قرنطینہ کرلیا تھا-