news
English

چیئرمین پی سی بی نے ریونیوجنریشن کا ٹاسک بورڈ ڈائریکٹرزکوسونپ دیا

میٹنگ کے دوران، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، اگر خزانہ خالی بھی ہوگیا تو دکھ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے ریونیوجنریشن کا ٹاسک بورڈ ڈائریکٹرزکوسونپ دیا

چیئرمین پی سی بی محمسن نقوی نے ریونیو جنریشن کا ٹاسک بورڈ ڈائریکٹرز کو سونپ دیا۔ 
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی میٹنگ کے دوران، چیئرمین نے تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ خاص طور پر کمرشل اور مارکیٹنگ کے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع تناظر میں بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے، اگر خزانہ خالی بھی ہوگیا تو دکھ نہیں ہوگا۔ 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلئے پیسہ موجود رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہئیں۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ اگر کرکٹ پر پیسہ خرچ کرتے ہوئے خزانہ خالی بھی چھوڑ کرگیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، صحافی بھی تو تنخواہ پر کام کرتے ہیں، اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔ 
بورڈ میٹنگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو اس بات سے خوشی ہوگی کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، پی سی بی کے پاس کرکٹرز کے لیے پیسہ موجود رہے گا، پیسہ ہے تو کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہونا چاہیے کیونکہ اگر کرکٹ بہتر ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔،، 
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی تو تنخواہ کے لیے کام کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی سمیت پی سی بی کا حصہ بننے والے اسٹارکرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔