دونوں کھلاڑی گلوبل ٹی 20 میں الگ الگ ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے
PHOTO: Twitter/GT20
گلوبل ٹی 20 میں کینیڈا لیگ کی طرف سے کھیلتے ہوئے گیئل نے ایک اوور میں 32 رنز جڑ دیئے
دونوں کھلاڑی گلوبل ٹی 20 میں الگ الگ ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے,
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز کرس گیئل نے پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اوور میں 4 چھکے اور 2 چوکے مارے.
کرس گیئل کی شاندار بلے بازی نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا
گیئل نے کینیڈا لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے تابڑ توڑ بیٹنگ کی اور 44 گیندوں پر 94 رنز بنائے
Power hitting!
— GT20 Canada (@GT20Canada) August 3, 2019
6-6-4-4-6-6@henrygayle in Shadab Khan's over.
Watch here!#ERvsVK #GT2019 pic.twitter.com/kJKD8FeGCV
پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان گلوبل ٹی 20 میں ایڈمونٹن رائلز کی طرف سے کھیل رہے تھے، اننگز کے 13 ویں اوور میں گیئل نے شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور یکے بعد دیگرے 4 چھکے اور 2 چوکے مار کر اپنے انفرادی اسکور کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں بھی اضافہ کیا۔