گرین شرٹس کے لئے اگلے 4 سال کے دوران خود کو مضبوط کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے
2019 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک لمبا وقفہ مل گیا ہے جس سے پاکستانی ٹیم خوب محظوظ ہو رہی ہے۔ تاہم اگلے 4 سال کے دوران خود کو انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کے مستقبل کے پروگرام اور خاص طور پر آئندہ ورلڈ کپ کے لئے خود کو مضبوط اور بہترین ثابت کرنا گرین شرٹس کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کائونسل کے مستقبل کے پروگرامز اور 2023 کے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اکتوبر 2019 میں قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا جائے گی۔ ذیل میں 2023 کے ورلڈ کپ تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کی تفصیلات دی جارہی ہیں۔
2019
اکتوبر: سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز کے 2 ٹیسٹ میچ۔
نومبر: آسٹریلیا کے ساتھ اوے سیریز، جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ ہونگے۔
دسمبر: سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
2020
جنوری۔ فروری: بنگلہ دیش کے ساتھ ہوم سیریز، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی: نیدرلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے میچ ہوں گے۔
جولائی۔ اگست: انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ٹیسٹ میچ ہوں گے۔
اگست: آئرلینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی جس میں 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اگست۔ ستمبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر: پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
اکتوبر: جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: آئی سی سی کا 2020 کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔
نومربر۔ دسمبر: زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر 2020۔جنوری 2021: نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
2021
جنوری۔ فروری: جنوبی افریقہ میں ہوم سیریز ہوگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اپریل: زمبابوے کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جون: انگلینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔
جولائی: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی۔ اگست: ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر: افغانستان کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ برائے 2021 بھارت میں منعقد ہوگی۔
نومبر۔ دسمبر: بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر: ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
2022
فروری۔ مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی۔ اگست: سری لنکا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر میں ایشیا کپ منعقد ہوگا۔
اکتوبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے
2023
فروری۔ مارچ: 2023 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔