news
English

آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے

آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد PHOTO: ISPR

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر ‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز ٹرافی لفٹ کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے۔