26 سالہ فاسٹ بولر نے ملک کیلیے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کیلیے ملک سب سے بڑھ کر ہے
لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے کہاہے کہ پاکستانی اپنے وطن کیلیے جان دینے کیلیے تیار رہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں 26 سالہ فاسٹ بولر نے ملک کیلیے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کیلیے ملک سب سے بڑھ کر ہے، ہماری سوچ کا محور یہی ہوتا ہے، یہ پاکستان کیلیے ہمارا پیار ہے جس میں کوئی بھی ملک کیلیے جان دینے سے گریز نہیں کرتا، پاکستانی شائقین کرکٹ سے بھی بہت لگاؤ رکھتے ہیں، ان کی پہلی ترجیح ملک ہے۔
عامر نے کہا کہ اگر بطور پرستار مجھے کرکٹ کا ایک میچ دیکھنا ہوتو یقینی طور پر وہ 1992 کرکٹ ورلڈ کپ کا ہوگا۔