news
English

بنگلہ دیش پریمئرلیگ: کومیلا وکٹورینز کا رضوان کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن 10 جنوری سے فروری 2024 تک ہونے کی توقع ہے۔

بنگلہ دیش پریمئرلیگ: کومیلا وکٹورینز کا رضوان کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی اہم ٹیم کومیلا وکٹورینز نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرلیا۔ محمد رضوان بی پی ایل کے اگلے سیزن میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔ 
محمد رضوان نے گزشتہ سیزن میں بھی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی تھی۔ کومیلا وکٹورینز بی پی ایل کی دفاعی چیمپئن ہے۔ 
کومیلا وکٹورینز، جسے اپنی مضبوط کرکٹ کی موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے، گزشتہ بی پی ایل سیزن میں فاتح بن کر ابھری، اس نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سلہٹ اسٹرائیکس کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیتی تھی۔
ان کی فاتحانہ کارکردگی نے انہیں متاثر کن انداز میں چوتھی بار بی پی ایل ٹرافی جیتنے کا اہل بنایا۔ نئے سیزن کے لیے دیگر غیرملکی کرکٹرز کے ساتھ کومیلا وکٹورینز نے محمد رضوان کو اولین انتخاب قرار دیا۔ 
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن 10 جنوری سے فروری 2024 تک ہونے کا امکان ہے۔