news
English

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

دورہ انگلینڈ سے قبل 10 قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کلیئر فوٹو: اے ایف پی

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے عازم سفر تمام کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور آفیشلز جمعے کی رات کو ہی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے تھے جب کہ مقامی کھلاڑی ہفتے کو پہنچے، کورونا ٹیسٹ کے لیے ان تمام افراد کے سیمپل ہوٹل میں حاصل کر لیے گئے تھے۔

اب پی سی بی کو ان کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہیں جن میں تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کلیئر ہوگئے ہیں، قومی اسکواڈ پیر کی صبح 3 بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے،ان کو کلیئر ہونے پر ہی روانہ کیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے سخت قوانین کے باعث پاکستان میں پازیٹو کسی کھلاڑی کو بعد میں بھی روانہ نہیں کیا جا سکتا۔