سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز مئی 2020 سے ہوگا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا۔ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گی۔
کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز مئی 2020 سے ہوگا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں13 ٹیمیں حصہ لیں گی، دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ ان سیریز کے آدھے میچ یہ ٹیمیں اپنے ہوم گرائونڈ میں کھیلیں گی جبکہ بقیہ آدھے دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے ۔ جبکہ ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوگی۔
ذیل میں پاکستانی ٹیم کے میچوں کی فہرست دی جارہی ہے۔
2020
جولائی: نیدر لینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
اکتوبر: جنوبی افریقہ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
دسمبر: زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
2021
جولائی: انگلینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
ستمبر: افغانستان کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
اکتوبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
دسمبر: ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
2022
مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -