news
English

  ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، زبردست استقبال

بارباڈوس سے ٹکرانے والے ایک طاقتور کیٹیگری فورکے سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے بھارتی ٹیم کی واپسی میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے سفر میں رکاوٹیں پیش آئیں۔

  ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، زبردست استقبال

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سمندی طوفان بیرل کی وجہ سے بارباڈوس میں ہی پھنس گئی تھی جو آج خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔  
بھارتی ٹیم آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا، جب کہ ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔  
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خصوصی طیارے ’اے آئی سی 24 ڈبلیو سی‘ کے ذریعے لایا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر50 منٹ پر بارباڈوس سے روانہ ہوئی اور نئی دہلی میں صبح 7 بجے لینڈ ہوئی۔ 
اس خصوصی طیارے میں ٹیم ارکان کے علاوہ کوچز، معاون عملہ، کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور بورڈ ممبران کے علاوہ صحافی بھی شامل تھے۔ 
دوسری جانب ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہزاروں مداح ایئرپورٹ کے باہر جمع ہوگئے جبکہ ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال میں خصوصی کیک پیش کیا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آج وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرے گی، اس ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ممبئی روانہ ہو جائے گی۔ جہاں، ٹیم کے کھلاڑی نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں وننگ پریڈ میں حصہ لیں گے، یہ پریڈ تقریباً 1 کلو میٹر طویل ہوگی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے شیڈول ایک یادگارتقریب میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم پیش کی جائے گی۔