انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں
سینٹ لوشیا: آئی سی سی نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
سینٹ لوشیا میں جاری سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں، آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیش چندیمل پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.2.9 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔