news
English

پی ایس ایل میں بہترین وقت گزارا،سائمن ڈول نے ذہنی اذیت کی خبروں کی تردید کردی

انہوں نے بابر اعظم کے مداحوں سے خود کو بچانے کے لیے ہوٹل میں ٹھہرنے کے دعوؤں کی بھی تردید کی۔

پی ایس ایل میں بہترین وقت گزارا،سائمن ڈول نے ذہنی اذیت کی خبروں کی تردید کردی

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ پاکستان جیل کی طرح نہیں ہے، میں نے پی ایس ایل میں بہترین وقت کا لطف اٹھایا، ذہنی اذیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا پاکستان میں جیل جیسا محسوس کرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

انہوں نے بابر اعظم کے مداحوں سے خود کو بچانے کے لیے ہوٹل میں ٹھہرنے کے دعوؤں کی بھی تردید کی۔

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم کو ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جو سابق کھلاڑیوں اور شائقین کو اچھا نہیں لگا۔

انہوں نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے دیکھ کر بھی ایسا ہی ایک متنازع بیان دیا تھا۔

درمیان میں یہ خبر سامنے آئی کہ سائمن ڈول نے پاکستان میں رہنے کا موازنہ ایک جیل کی طرح کیا اور کہا کہ بابر اعظم کے مداحوں نے انہیں ذہنی اذیت دی۔ سائمن کو بغیر کھانا کھائے ہوٹل میں رہنے پر مجبور کیا گیا جس پر وہ پاکستان سے فرار ہوگئے۔

ان انکشافات نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا طوفان کھڑا کر دیا۔ تاہم، اپنے تازہ ترین بیان میں کمنٹیٹر نےاس طرح کی تمام تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل میں بہترین وقت گزارا، ذہنی اذیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔