news
English

انگلش کپتان نے جدوجہد کرنے والے آرچر کی حمایت کردی

آرچر کے پیس میں کمی آ گئی جبکہ پاکستان کے خلاف ان کی پرفارمنس بھی توقعات سے کم تھی

انگلش کپتان نے جدوجہد کرنے والے آرچر کی حمایت کردی فوٹو: رائٹرز

انگلش کپتان جوئے روٹ نے جدوجہد کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی حمایت کردی۔

آرچر کے پیس میں کمی آ گئی جبکہ پاکستان کے خلاف ان کی پرفارمنس بھی توقعات سے کم تھی، جوئے روٹ نے کہا کہ ہمیں ان کے حوالے سے صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے،وہ ابھی نوجوان ہیں اور غلطیوں سے سبق سیکھیں گے،مجھے یقین ہے کہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو وہ بہت ہی خاص بولر ثابت ہوں گے۔