انگلینڈ کا اگلا مقابلہ 14 مئی کو نمیبیا سے ہوگا، انگلش ٹیم کا مقصد اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے عمان کو شکست دے دی، انگلش ٹیم نے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور مقابلہ آسانی سے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹیگا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 28 ویں میچ میں انگلینڈ نے 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 3.1 اوور میں حاصل کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر ناٹ آؤٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 12 اور ول جیکس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیئرسٹو 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے بلال خان اورکلیم اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل عمان کی ٹیم انگلش کپتان جوس بٹلر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 ویں اوور میں 47 رنز کے مجموعے پرڈھیرہوگئی۔
عمان کی جانب سے شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیشپ پراجاپتی 9، کپتان عاقب الیاس 8، پراتک اٹھاولے 5، کلیم اللہ 5، فیاض بٹ 2، زیشان مقصود 1، خالد کائل 1، آیان خان 1 اور مہران خان 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عمان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 47 رنز اسکور کیے، اس کے ٹاپ اسکورر شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 4 جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عادل رشید کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کس ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں۔