news
English

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: فخرزمان کی ترقی، حارث رؤف اورشاداب کی تنزلی

اس ہفتے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: فخرزمان کی ترقی، حارث رؤف اورشاداب کی تنزلی

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کی ترقی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل رائونڈر شاداب خان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ہفتے آئی سی سی کی جاری کردہ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا بنگلہ دیش کیخلاف 1، 3 اور 0 کے معمولی اسکور کی وجہ سے اپنی رینکنگ میں 6 درجے گرکر 63 ویں نمبر پر چلے گئے، اس تنزلی نے پاکستانی کھلاڑی فخر زمان کو ایک درجہ ترقی کے ساتھ 61 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ 
بنگلہ دیشی ٹیم یقینی طور پر آنے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 سے عین قبل تیز گیند باز تسکین احمد اور سپنر مہدی حسن کی شاندار فارم سے فائدہ اٹھانا چاہے گی۔ تسکین احمد نے خاص طور پر زمبابوے کے خلاف تین میچوں میں 8.83 کی انتہائی کم اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں حالیہ ٹی 20 باؤلر رینکنگ میں چھ مقام اوپراٹھاکر 26 ویں رینک پرپہنچادیا ہے۔ اسی طرح مہدی حسن نے اسی فہرست میں چھ قدم اوپر چڑھ کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اب وہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ دو مقابلوں میں تین وکٹیں لینے کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ مہدی حسن اور تسکین احمد کی درجہ بندی میں اضافے کے بعد گرین شرٹس کے حارث رؤف اور شاداب خان ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 24 اور 27 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ 
دوسری جانب بیٹنگ کے شعبے میں نوجوان بلے باز توحید ہردوئے بنگلہ دیش میں سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف دو ناقابل شکست اننگز کے ساتھ ان کے بنائے گئے 127 رنز نے انہیں بلے بازوں کی ٹی 20  درجہ بندی میں 90 ویں پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔