news
English

پریکٹس میچ میں فواد اور سرفراز کی عمدہ بیٹنگ کی جھلکیاں دیکھیں

انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلیے ووسٹر  میں موجود قومی کرکٹرز کا دو روزہ پریکٹس میچ مکمل ہوگیا

پریکٹس میچ میں فواد اور سرفراز کی عمدہ بیٹنگ کی جھلکیاں دیکھیں فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلیے ووسٹر  میں موجود قومی کرکٹرز کا دو روزہ پریکٹس میچ مکمل ہوگیا-

ایک عرصہ بعد میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں نے جی بھر کر کرکٹ کی پیاس بجھائی، اتوار کو میچ کے پہلے روز کے آخری سیشن میں ناٹ آئوٹ رہنے والے سرفراز احمد اور  فواد عالم نے پیر کو سب سے پہلے کریز سنبھالی، دونوں اچھی فارم میں نظر آئے-

اس کے بعد اظہر علی و امام الحق نے بھی پیسرز اور سپنرز کا پر اعتماد انداز میں سامنا کیا، افتخار احمد و محمد رضوان اور فہیم اشرف و یاسر شاہ کی جوڑیوں نے بھی بیٹنگ میں صلاحیتوں کو نکھارا، ٹیل اینڈرز نے بھی مہارت بہتر بنانے کی کوشش کی-

بولرز  نے نئی کنڈیشنز کے مطابق اپنی لائن اور لینتھ پر کام کیا، پیسرز کو طویل سپیل کروانے کے بجائے باری باری آزمایا جاتا رہا، تھوک کے استعمال کی  ممانعت ہونے کی وجہ سے گیند کو پسینے کی مدد سے چمکایا جاتا رہا، بولنگ کوچ وقار یونس بھی ہدایات دیتے رہے، سپنرز یاسر شاہ اور عماد وسیم بھی اپنا ہنر آزماتے نظر آئے-

کورونا کلیئرنس کے بعد تاخیر سے سکواڈ کو جوائن کرنے والے محمد رضوان نے پریکٹس میچ میں بیٹنگ کیساتھ کیپنگ بھی کی، ان کے ہمراہ ہی پاکستان سے آنے والے دیگر 5 کرکٹرز  محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخرزمان اور محمد حسنین نے اتوار کو ہلکی ٹریننگ کی تھی،گزشتہ روز بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی،پریکٹس میچ سے فارغ کئی بولرز بھی ان کیساتھ مشقوں میں مصروف رہے، اگلے دو روزہ پریکٹس میچ میں ان کرکٹرز کو بھی موقع دیا جائے گا۔

 

📽️ Day two of ongoing scenario-based match at Worcester. pic.twitter.com/eB4kPm50pn

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 6, 2020