سری لنکا کی ٹیم 250 رنز کے تعاقب میں 91 رنز کے بڑے مارجن سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی
ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں جاری ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد شہزاد اور احسان اللہ نے ٹیم کو 57 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ شہزاد 34 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد احسان اللہ نے رحمت شاہ کے ساتھ مل کر 50 رنز کی شراکت قائم کی، احسان 45 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
نئے آنے والے بلے باز اصغر افغان صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم رحمت نے حشمت اللہ کے ساتھ مل کر اسکورڈ بورڈ آگے بڑھایا اور وہ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور حشمت اللہ 37 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ تجربہ کار بلے باز محمد نبی کی اننگز صرف 15 رنز تک محدود رہی اور نجیب اللہ زردان 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اکیلا داننجایا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگ
افغانستان کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ مینڈس کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا نے 23 رنز اسکور کیے، اپل تھارنگا 36 اور کوسل پریرا 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شیہان جے سوریا تھا جنہوں نے 14 رنز بنائے۔
20 اوورز کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 88 رنز اسکور جب کہ 30 اوورز کے اختتام تک یہ اسکور 119 تک پہنچ گیا۔