news
English

سابق اٹارنی جنرل کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنرنامزدکردیاگیا

بورڈ سربراہ کا انتخاب شاہ خاور کی مدت ملازمت کے آخری روز ہوگا۔

سابق اٹارنی جنرل کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنرنامزدکردیاگیا

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر نامزد کردیا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی منظوری کے بعد سابق اٹارنی جنرل کو آئندہ 3 ماہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔  
شاہ خاور کی مدت ملازمت 4 فروری 2024 کو ختم ہو جائے گی، جو پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کی آخری تاریخ ہے۔  
وزارت کے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریجنز اور بورڈ چیئرمین کو صاف شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، بورڈ کے سربراہ کا انتخاب ان کی مدت ملازمت کے آخری روز 4 فروری 2024 کو ہوگا۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔