news
English

سابق کرکٹرز کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر سابق کپتان وسیم اکرم نے حیرانی کا اظہار کیا ہے

سابق کرکٹرز کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار PHOTO: AFP

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ اورپھر انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز میں اُن کی ضرورت پڑے گی۔

To me Mohammad Amir retiring from Test cricket is a bit surprising because you peak at 27-28 and Test cricket is where you are judged against the best, it’s the ultimate format. Pakistan will need him in two Tests in Australia and then three in England.

— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 26, 2019

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا مایوس کن ہے، یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔

رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ ٹیسٹ کو مسترد نہیں کرنا چاہیے، یہ کھلاڑیوں کو عظیم اور اسٹار بناتا ہے۔

Amir white flagging Test Cricket at 27 is disappointing. Besides being dismissive of the greatest format that makes stars & legends his decision is clearly not in in line with the needs of Pak ckt which is desperately looking to reboot test cricket. Was time to repay & not eject.

— Ramiz Raja (@iramizraja) July 26, 2019

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی یو ٹیوب پر اپنے چینل پر اپ لوڈ کی گئی وڈیو میں محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اصل میں تو یہی عمر ہے کہ کوئی بالر اپنے جوہر دکھائے، میں محمد عامر کے اس فیصلے کی کسی صورت تائید نہیں کرسکتا اور نہ ہی اسے دانشمندانہ فیصلہ قرار دوں گا۔