news
English

پاکستان کے سابق کرکٹر سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بین الاقوامی سطح پر اپنے مختصر دور کے باوجود، سجاداکبر نے 182 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیتے ہوئے، ڈومیسٹک کرکٹ پر کافی اثر ڈالا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں دنیائے فانی کو خیر باد کہہ گئے۔ 
ذرائع کے مطابق مرحوم سجاد اکبر کے بھائی امیر اکبر نے اس حوالے سے بتایا کہ سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی عمر 63 برس تھی۔ 
سابق کرکٹر سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز بھی حصہ لیا۔ بین الاقوامی سطح پر اپنے مختصر دور کے باوجود، سجاداکبر نے 182 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیتے ہوئے، ڈومیسٹک کرکٹ پر کافی اثر ڈالا۔  
مرحوم سجاد اکبر لیول فور کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، جبکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔ 
سابق کرکٹر سجاد اکبر کے اچانک انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔