news

سابق پاکستانی کرکٹرکا بھارت کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پرطنزیہ ٹوئٹ

 ون ڈے سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم کے لئے تحفہ! گوتم گمبھیر۔

سابق پاکستانی کرکٹرکا بھارت کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پرطنزیہ ٹوئٹ

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر تنویر احمد نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 27 سال بعد بھارتی ٹیم کی شکست پر گوتم گمبھیر کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ داغ دیا۔ 
گزشتہ روز کولمبو میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر27 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح سمیٹی۔ 
بھارت میں سری لنکا کیخلاف بدترین کارکردگی دکھانے پرسابق پاکستانی کرکٹر تنویر احمد نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ون ڈے سیریز ہارنے والی ہندوستانی ٹیم کے لئے تحفہ- گوتم گمبھیر!۔ 
تنویر احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اس سے قبل بھارتی کو ٹی20 سیریز میں فتح دلائی تھی لیکن ون ڈے سیریز میں شکست ان کا مقدر بنی ہے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے 32 اور آخری میچ میں 110 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔ 
سیریز میں حاصل ہونے والی یہ فتح سری لنکن ٹیم کے لئے اس لیے بھی ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ آئی لینڈرز نے اس سے قبل سال 1997 اگست کے مہینے میں بھارت کیخلاف پہلی بار سیریز جیتی تھی۔