news

سری لنکا کے سابق کرکٹر کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا

پولیس ابھی تک نامعلوم حملہ آور کو گرفتار نہیں کر سکی اور اس بہیمانہ قتل کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

سری لنکا کے سابق کرکٹر کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کوان کے گھر کے سامنے گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ 
سری لنکن پولیس کے مطابق 41 سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔ 
سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 
پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔