news
English

پی ایس ایل 9: میچز کہاں کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر  

افتتاحی تقریب لاہور میں ہوگی جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 9: میچز کہاں کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز پاکستان میں ہی کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سارے میچز پاکستان میں کروائے جانے کا امکان ہے، افتتاحی تقریب لاہورمیں ہونے کی توقع ہے جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جاسکتے ہیں۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 9 کے لیے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں 
وینیوز کے ناموں پر فرنچائزز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔  
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔