news
English

گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی کی بنگلہ دیش سیریز سے قبل سلیکشن کمیٹی سے ملاقات

پاکستانی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی کی بنگلہ دیش سیریز سے قبل سلیکشن کمیٹی سے ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی کی سلیکشن کمیٹی ارکان سے ملاقات ہوئی ہے، مشاورتی اجلاس میں معاون کوچ اظہر محمود بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اگلے ماہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز، انگلینڈ سے تین ٹیسٹ میچز اور نومبر میں پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے متعلق ممکنہ کیمپس اور کھلاڑیوں پر سلیکٹر محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا جبکہ سلیکٹرز نے اپنی پلاننگ ان کے ساتھ شیئر کی۔ 
اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان بھی موجود تھے۔  
ذ
رائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے پر اتفاق کیا گیا، مکمل فٹ کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں جگہ ملے گی۔ 
ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی اب کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کو دوبارہ جوائن کریں گے، گیری کرسٹن اور اظہر محمود چند دن مزید لاہور میں قیام کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے لئے کوچنگ پلانز تیار کریں گے۔
گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات میں کوچز کو بااختیار بناتے ہوئے مکمل فری ہینڈ دیا تھا۔ 
غیر ملکی کوچز پی سی بی کے موجودہ سلیکشن کے طریقہ کار سے خوش نہیں ہیں، کھلاڑیوں کی تکنیکس کے حوالے سے بھی بہت زیادہ بہتری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔