news
English

نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم انتظامیہ اور کپتان بابر اعظم نے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔

نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے برطانیہ میں گرین شرٹس کو جوائن کرلیا۔ گیری کرسٹن انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل لیڈز پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا۔ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا جبکہ سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔ 
گیری کرسٹن پیر کےروزسے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔ 
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی۔ قومی ٹیم منگل کےروز دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پریکٹس کرے گی۔ 
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ 
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان۔ 
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی20 سیریز: 
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30 پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (رات10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)