یکم جون سے شروع ہونے والے میگا ٹورنامنٹ کی ٹیموں کوپانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔
سابق بھارتی کرکٹر گواسکر نے آئی سی سی ٹی 20 رلڈ کپ 2024 کے لئے اپنی فیورٹ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔
یکم جون سے شروع ہونے والے میگا ٹورنامنٹ کی ٹیموں کوپانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے اپنی پسندیدہ چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے، جو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔
اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک گفتگو میں، گواسکر نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، اور ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں ٹاپ چار ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، اور ویسٹ انڈیز ہوں گی۔"
ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جون کو ہوگاجو پورا مہینہ جاری رہے گا اس دوران 20 ٹیموں کے درمیان 55 میچ کھیلے جائیں گے، جس میں میزبان ممالک میں سے ایک، امریکہ اپنا پہلا میچ کینیڈا کے خلاف یکم جون کو کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ میں شامل بیس ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی۔ سپر ایٹ دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، اور ہر گروپ کی سب سے اوپر دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس:
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال